اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جناب ابوطالب(ع) بین الاقوامی کانفرنس کی اکتالیسویں علمی نشست میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد اعرافی نے جناب ابوطالب کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا: تمام اقدار و خوبیاں جناب ابوطالب کی مرہون منت ہیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دشمنوں نے آپ کے خلاف اس قدر پروپیگنڈہ کیا اور اس قدر ان پر شرک و کفر کی تہمتیں لگائیں کہ آپ کی شخصیت کو عالم اسلام کے اندر مسخ کر کے رکھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا: جناب ابوطالب (ع) کے مقام و منزلت کے بارے میں گفتگو کرنا سخت ہے اس لیے کہ آپ وہ شخص ہیں جنہوں نے اسلام اور رسول اکرم (ص) کو پروان چڑھایا اور اپنی پوری زندگی پیغمبر کی خدمت میں گزاری، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جناب ابوطالب کا دفاع کریں، بعض علماء نے آپ کے حوالے سے علم فرسائی کی ہے مثال کے طور پر اہل سنت کے عالم دین "زینی دحلان" نے «أسنى المطالب في نجاة أبي طالب» نام سے ایک کتاب جناب ابوطالب کے دفاع میں لکھی ہے۔
اعرافی نے مزید کہا: ہم نے استاد منذر حکیم کی مدد سے الذریۃ النبویۃ تحقیقی سینٹر میں ۴۵ صفحات پر مشتمل ایک مقالہ تحریر کیا یہ مقالہ در اصل کتاب «أسنى المطالب في نجاة أبي طالب» اور اس میں لکھے گئے شافعی عالم دین مرحوم سقاف کے مقدمے کے بارے میں ہے۔ اس مقالے کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جناب ابوطالب کے اشعار جو قصیدہ لامیہ میں آئے ہیں پر گفتگو کی گئی ہے خصوصا وہ اشعار جن میں رسول اکرام (ص) کی حمایت کا تذکرہ ہے اور اس کے بعد اس مقالے میں جناب ابوطالب کے ایمان پر فریقین کی جانب سے دلائل پیش کئے گئے ہیں۔
.............
242